ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیرِ انتظام 24 اضلاع میں 67 تعلیمی ادارے قائم، 30 ہزار طلبہ زیرِ تعلیم
lعسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 22 نومبر 2026: ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیرِ انتظام بلوچستان کے 24 اضلاع میں 67 اسکولز اور کالجز قائم ہیں، جہاں تقریباً ایک ہزار مقامی اساتذہ 30 ہزار طلبہ کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ ان تعلیمی اداروں کے علاوہ 200 سے زائد مقامی بچوں کو ایف سی کی اسپانسرشپ کے تحت پاکستان کے معیاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیرِ اہتمام خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بلوچستان کے 24 اضلاع سے تعلق رکھنے والے نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں اعزازی اسناد، نقد انعامات، ٹرافیاں، اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں طلبہ کے والدین اور مقامی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ایف سی بلوچستان نارتھ کے تعلیمی اقدامات کو بلوچستان میں تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔


Comments are closed.