نیب بلوچستان کی کھلی کچہری 26 نومبر کو کوئٹہ میں ہوگی

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کی جانب سے عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری 26 نومبر 2026ء بروز جمعرات صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک نیب کمپلیکس، شاہراہِ گلستان، کوئٹہ کینٹ میں منعقد ہوگی۔

نیب بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات خود سنیں گے۔ اس اقدام کا مقصد بلوچستان میں بڑے مالیاتی اسکینڈلز اور بدعنوانی سے متعلق عوامی شکایات وصول کرنا ہے۔

شکایت کنندگان کو درخواست کے ساتھ اپنا نام بمع ولدیت، قومی شناختی کارڈ کی نقل، مکمل ڈاک کا پتہ، دستخط یا انگوٹھے کا نشان اور رابطہ نمبر یا ای میل فراہم کرنا ہوگی۔

نیب کے نظرثانی شدہ طریقہ کار کے مطابق گمنام شکایات پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔ صرف تصدیق شدہ اور نیب کے دائرہ اختیار میں آنے والی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ شکایت کنندگان کو اسٹامپ پیپر پر حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔

شہری اپنی شکایات نیب بلوچستان کے دفتر شاہراہِ گلستان، کوئٹہ کینٹ میں بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ای میل  یا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس، انسکومب روڈ پر قائم نیب شکایات دفتر کے ذریعے بھی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.