گوادر کے قدیم جنت بازار کی بحالی کا منصوبہ شروع

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر، 26 نومبر: گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت جنت بازار کی تعمیر، توسیع اور تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا ہے۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں تجاوزات کے خاتمے، ملبہ ہٹانے، زمین کی تیاری اور منظر آرائی کا کام جاری ہے، جس کے بعد ٹف ٹائلنگ اور بازار میں شیڈز کی تعمیر کی جائے گی۔

بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی منتقلی کے لیے کیسکو کو ادائیگیاں بھی کی جا چکی ہیں۔

ڈی جی جی ڈی اے انیس طارق گورگیج کی ہدایت کے مطابق تعمیراتی سرگرمیاں دکانداروں اور انجمن تاجران کی مشاورت سے آگے بڑھائی جائیں گی تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور خریداروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

جی ڈی اے جنت بازار کے ساتھ شاہی بازار کی بحالی اور جدید سہولیات کی فراہمی کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.