دکی میں سرکاری صحت مراکز کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
دکی، 26 نومبر: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کے سرکاری صحت مراکز کی کارکردگی، طبی سہولیات اور محکمانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں طبی عملے کی حاضری، فیلڈ وزٹس، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو سہولیات کی فراہمی اور مختلف صحت پروگراموں کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری صحت مراکز کو فعال رکھا جائے، عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


Comments are closed.