لورالائی کے دیہی صحت مرکز میں عملے کی غیر حاضری اور ادویات کی کمی کا نوٹس

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لورالائی، 26 نومبر: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد فہیم خان نے رورل ہیلتھ سینٹر کچھ عمکزئی کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، صفائی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال اور بعض اہلکاروں کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ ڈی ایچ او نے ہسپتال انتظامیہ کو تمام عملے کی بروقت حاضری یقینی بنانے اور غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے ادویات کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مریضوں کے لیے ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Web Desk

Comments are closed.