کوئٹہ میں کیسکو انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ، شفافیت اور امیدواروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ ثناء ماجبین عمرانی کی زیر صدارت کیسکو کے انٹرویوز کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انٹرویوز کے انعقاد، انتظامی امور اور امیدواروں کو سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں انٹرویوز کے عمل کو منظم انداز میں مکمل کرنے، امیدواروں کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انٹرویوز کے تمام مراحل شفاف، منظم اور خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے ضروری انتظامات بروقت یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ انٹرویوز کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوسکے۔


Comments are closed.