پسنی کی طالبات اور اساتذہ کا گوادر ڈیجیٹل پبلک لائبریری کا مطالعاتی دورہ

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر: مطالعے، تحقیق اور جدید تعلیمی وسائل سے استفادے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز کالج پسنی کی طالبات اور اساتذہ نے سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل پبلک لائبریری گوادر کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وفد کی قیادت پروفیسر شہزاد اور کالج کی پرنسپل شہناز نے کی۔ اس موقع پر لائبریری اسسٹنٹ نسرین نے وفد کو لائبریری کے مختلف شعبوں، ڈیجیٹل سہولیات، مطالعاتی ماحول اور جدید تعلیمی وسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

طالبات نے لائبریری میں دستیاب سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مطالعاتی دورے کا مقصد طالبات میں کتب بینی، تحقیق، علم کے حصول اور جدید تعلیمی وسائل سے استفادے کے رجحان کو فروغ دینا اور نوجوان خواتین کے لیے مطالعے کے نئے مواقع فراہم کرنا تھا۔

Web Desk

Comments are closed.