پسنی میں مالداروں کو دہلیز پر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی، مویشیوں کی حفاظتی ویکسینیشن

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

پسنی: صوبائی حکومت کی لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری اور مالداروں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت پسنی کے وارڈ نمبر 5 اور 6 میں خصوصی ویٹرنری ریلیف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر گوادر ڈاکٹر صابر علی کی نگرانی میں منعقدہ سرگرمیوں کے دوران جانوروں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ویکسینیشن کی گئی، مالداروں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں اور جانوروں کی بہتر دیکھ بھال، خوراک اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔

اس اقدام کا مقصد مالداروں کو ان کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات فراہم کرنا، مویشیوں کی صحت کا تحفظ اور مالداروں کے معاشی وسائل کو مستحکم بنانا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.