موسیٰ خیل کے امیدواروں کو کیسکو انٹرویوز میں خصوصی سہولت فراہم

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

موسیٰ خیل: ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل نے ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی میں کیسکو اور واپڈا کی آسامیوں کے لیے منعقدہ انٹرویوز میں شرکت کرنے والے مقامی امیدواروں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔

ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جہانزیب خان جعفر نے انٹرویو کے مقام کا دورہ کیا اور موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی معاونت کی۔

انہوں نے دور دراز علاقوں سے آنے والے نوجوانوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے ان کے انٹرویوز ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرانے کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کے روشن مستقبل اور روزگار کے مواقع کے حصول میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

موسیٰ خیل کے امیدواروں نے بروقت معاونت اور بہتر انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

Web Desk

Comments are closed.