Browsing Category

بلوچستان

بلوچستان

جشن آزادی کی تیاریوں سے کوئٹہ جگمگا اٹھا، بلوچستان کا پرامن چہرہ دنیا کے سامنے آ رہا ہے: مینا مجید…

کوئٹہ، 8 اگست — عسکر انٹرنیشنل رپورٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے ہفتہ کی شب کوئٹہ کی مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات کا دورہ کیا اور جشن آزادی کے سلسلے میں جاری تیاریوں، تزئین و آرائش اور…

خضدار واقعہ: فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم، 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

کوئٹہ، 8 اگست: بلوچستان حکومت نے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی مسماۃ اسماء جتک کے والد اور دیگر افراد کی ہلاکت کے واقعے کے حقائق جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے…

حب میں ریونیو امور کا جائزہ، محصولات کی وصولی اور عوامی خدمات بہتر بنانے کی ہدایت

حب، 8 اگست: ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ریونیو امور سے متعلق اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس حب میں منعقد ہوا، جس میں ضلع میں سرکاری محصولات کی وصولی، ریونیو خدمات، قیمتوں پر نگرانی، زمینوں کی قدر مقرر کرنے کے جدول اور دیگر انتظامی…

بلوچستان محکمہ محنت کے 6 جونیئر کلرکس سینئر کلرک کے عہدوں پر ترقی پا گئے

کوئٹہ، 8 اگست: بلوچستان کے محکمہ محنت و افرادی قوت کے ڈائریکٹوریٹ آف مین پاور ٹریننگ کے 6 جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ثناء اللہ، ساول خان، منصور انور، محمد جمیل، نعمان قیوم اور روزی خان شامل…

حب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی، 45 سے زائد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں

حب، 8 اگست: حب پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 45 سے زائد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی ایس پی حب مرزا بلال حسن کی ہدایت اور ایس ڈی پی او حب سرکل امام یعقوب بلوچ کی…

صحبت پور میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچموں سے سرکاری عمارتیں سجادی گئیں

صحبت پور، 8 اگست: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ضلع صحبت پور میں مختلف مقامات کو تینوں ممالک کے قومی پرچموں اور برقی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس صحبت پور کو رات کے اوقات…

قلات ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی فضلے کے انتظامات کا معائنہ

قلات، 8 اگست: بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ادارے کے قلات ریجنل دفتر کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائزہ نے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال قلات کا تفصیلی معائنہ کیا اور طبی فضلے کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران طبی فضلے کی…

لورالائی ڈویژن میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم لہرا دیے گئے

لورالائی، 8 اگست: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی ہدایت پر ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز دفاتر اور سرکاری عمارتوں پر تینوں ممالک کے قومی پرچم لہرا دیے گئے۔…

یومِ آزادی سے قبل کوئٹہ قومی رنگوں میں رنگ گیا، سبز ہلالی پرچموں سے شہر سج اٹھا

کوئٹہ، 8 اگست: یومِ آزادی کی آمد سے قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ قومی رنگوں میں رنگ گیا، شہر کی گلیاں، شاہراہیں، بازار اور تجارتی مراکز سبز ہلالی پرچموں اور خوبصورت چراغاں سے سج گئے۔ یومِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں…

خضدار، قلات اور حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی، ژوب، لورالائی اور سبی میں 6 نشستوں پر پولنگ آج…

کوئٹہ، 8 اگست: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کے اضلاع خضدار، قلات اور حب میں دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد صوبے کے اضلاع ژوب،…