تاجی چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تاجی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر کے درمیان پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

انہوں نے زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام دستیاب طبی وسائل بروئے کار لانے اور امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کے مطابق زخمیوں کو ڈاکٹر منجا اسپتال اورماڑہ اور پسنی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

Web Desk

Comments are closed.