گوادر ڈگری کالج میں 2 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے جدید فٹسال گراؤنڈ مکمل

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے پہلے مرحلے کے تحت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں 2 کروڑ 36 لاکھ 36 ہزار روپے کی لاگت سے جدید فٹسال گراؤنڈ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

یہ منصوبہ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی کاوشوں اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلے کے تحت محکمہ مواصلات و تعمیرات اور فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ حکومت بلوچستان کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

منصوبے کا مقصد نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دینا اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.