جھل مگسی کے دیہی مرکز صحت کا اچانک معائنہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
جھل مگسی: ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی ہدایت پر تحصیلدار جھل مگسی ارباب خان مگسی نے رورل ہیلتھ سینٹر جھل مگسی کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مرکز صحت میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ عملے کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


Comments are closed.