وفاقی محکموں میں بھرتیوں کے دوسرے مرحلے کے لیے بلوچستان میں سات مراکز قائم
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے عوام، بالخصوص دور دراز علاقوں کے امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر وفاقی محکموں میں بھرتیوں کے دوسرے مرحلے کے لیے صوبے میں سات امتحانی مراکز مقرر کیے ہیں۔
اعلان کے مطابق ژوب مرکز میں ژوب، شیرانی اور قلعہ سیف اللہ کے امیدوار امتحان دیں گے، جبکہ رکھنی مرکز بارکھان، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے بالائی علاقوں کے امیدواروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
لورالائی مرکز میں موسیٰ خیل، دکی، ہرنائی اور زیارت کے امیدواروں کے امتحانات ہوں گے، جبکہ سبی مرکز میں نصیر آباد، جعفر آباد، اُستہ محمد اور ڈیرہ بگٹی کے امیدوار شرکت کریں گے۔
اسی طرح پشین مرکز قلعہ عبداللہ، چمن اور برشور کے امیدواروں کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ ایسٹ اور کوئٹہ ویسٹ کے امیدواروں کے لیے BUITEMS کو کوئٹہ مرکز اول جبکہ مستونگ، قلات، سوراب اور نوشکی کے امیدواروں کے لیے میاں غنڈی کو کوئٹہ مرکز دوم مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بھرتیوں کے دوسرے مرحلے کی حتمی تاریخ، امتحانی مقامات اور اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کیسکو کی بھرتیوں کے امتحانات متعلقہ اضلاع کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔


Comments are closed.