محکمہ آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ: صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ آبپاشی کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری آبپاشی سہیل الرحمٰن بلوچ اور محکمے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران جاری منصوبوں پر پیش رفت، تکمیل کی مدت، عملی مشکلات اور ان کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور اس دوران معیار، شفافیت اور طے شدہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اجلاس میں آبپاشی کے نظام کو جدید بنانے، پانی کے بہتر انتظام، آبی وسائل کے مؤثر استعمال، زرعی ضروریات اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے امور بھی زیر بحث آئے۔

میر صادق عمرانی نے کہا کہ محکمہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور جاری منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا تاکہ صوبے میں زرعی ترقی اور عوامی فلاح کو فروغ دیا جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.