جامعہ بلوچستان میں مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال سے متعلق تین روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل

3

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کوئٹہ کے یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام جامعہ کے انتظامی افسران اور اساتذہ کے لیے مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال سے متعلق تین روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی سے مکمل ہوگئی۔

ورکشاپ کا مقصد انتظامی افسران اور اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کے جدید ذرائع اور ان کے عملی استعمال سے روشناس کرانا تھا تاکہ دفتری امور، تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو زیادہ مؤثر اور جدید انداز میں انجام دیا جاسکے۔

ورکشاپ کے آخری روز ڈائریکٹر جی آئی ایل ڈاکٹر وحید نور نے شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کے حوالے سے تربیتی سیشن دیا۔ انہوں نے مختلف ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئر کے ذریعے تحریری رپورٹس، خطوط، سمریاں اور پریزنٹیشنز تیار کرنے کے طریقے سمجھائے۔

انہوں نے بتایا کہ کلاؤڈ پر مبنی مصنوعی ذہانت کے ذرائع کی مدد سے انتظامی افسران اپنے دفتری امور کم وقت میں بہتر انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔

اختتامی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے جناب کمال خان خلجی کو شیلڈ بھی پیش کی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے اور جامعہ بلوچستان اپنے اساتذہ اور انتظامی افسران کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے ایسی تربیتی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

انہوں نے یو ٹی ڈی سی کے ڈائریکٹر جہانگیر خان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نے وائس چانسلر، مہمان مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Web Desk

Comments are closed.