بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں BUITEMS کی اراضی کی حدبندی سے متعلق اجلاس

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ: عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) کی اراضی کی حدبندی سے متعلق اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ویسٹ کوئٹہ محمد حنیف نورزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں یونیورسٹی کی اراضی کی حدبندی کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے متعلقہ احکامات اور فیصلوں پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر حدبندی کے عمل کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اراضی کی حدبندی سمیت تمام متعلقہ امور قانون اور ضابطوں کے مطابق انجام دیے جائیں گے اور عدالت عالیہ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

شرکاء نے حدبندی کا عمل تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے شفاف انداز میں مکمل کرنے پر زور دیا۔

Web Desk

Comments are closed.