کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی کھدائی پر دو ماہ کی پابندی عائد

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کراچی: کمشنر کراچی ڈویژن نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144(6) کے تحت شہر بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی کٹائی اور کھدائی پر دو ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ محکمہ داخلہ کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات کے تحت جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 8 نومبر 2026ء سے 7 جنوری 2027ء تک نافذ العمل رہے گی۔

اس پابندی کا اطلاق یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں، افراد اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہوگا۔ تاہم سندھ کے محکمہ بلدیات اور ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کے مقررہ ضوابط اور طریقہ کار کے مطابق باقاعدہ اجازت حاصل کرنے والے منصوبوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے تحت متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت تحریری شکایات درج کرانے کا اختیار دیا گیا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.