چمن میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

چمن، 24 نومبر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے آٹے، ایل پی جی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بازاروں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

دریں اثنا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس چمن میں جاری مرمتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ معیار اور منصوبہ بندی کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ دفتری سہولیات میں بہتری اور عوام کو بہتر انتظامی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.