گوادر کو صنعتی و تجارتی مرکز بنانے کے لیے صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر: گوادر میں صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صنعتی زون میں نئی فیکٹریوں کے قیام، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس وقاص احمد لاسی، جنرل منیجر اسٹیٹ محمد ہاشم اور الیکٹریکل انجینئر عزیز صاحب نے شرکت کی۔

شرکاء نے صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور نئی صنعتوں کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گوادر کو صنعتی اور تجارتی مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، جس سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ نجی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور بلوچستان کی معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

Web Desk

Comments are closed.