بلوچستان میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے یکم دسمبر کو کھلی کچہری

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 26 نومبر: اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کے دفتر میں سرکاری ملازمین، پنشنرز اور محکمانہ اخراجات کے افسران کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے یکم دسمبر 2026 بروز منگل صبح 11 بجے کھلی کچہری منعقد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان، متعلقہ افسران اور صوبائی سرکاری ملازمین و پنشنرز کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نے ملازمین اور پنشنرز پر زور دیا ہے کہ وہ کھلی کچہری اور شکایات سیل سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے رابطہ کریں

Web Desk

Comments are closed.