لورالائی کے بے نظیر وومن ہسپتال میں پہلی نارمل ڈلیوری، زچہ و بچہ کی سہولت فعال

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لورالائی: بے نظیر وومن ہسپتال لورالائی میں پہلی مرتبہ نارمل ڈلیوری کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد ہسپتال میں زچہ و بچہ کی صحت اور نارمل ڈلیوری کی سہولیات باقاعدہ فعال ہوگئی ہیں۔ ڈلیوری کے بعد ماں اور نومولود دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر زرینہ خان موسیٰ خیل کو ہسپتال کی پہلی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، جو خواتین کے لیے طبی سہولیات کی بہتری اور ہسپتال کے انتظامی و طبی امور کی نگرانی کریں گی۔

تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر زرینہ خان موسیٰ خیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان، ایڈمن آدم خان ملازئی اور دیگر طبی و انتظامی عملہ موجود تھا۔

ہسپتال میں نارمل ڈلیوری کی سہولت شروع ہونے سے لورالائی اور گردونواح کی خواتین کو مقامی سطح پر زچگی کی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

Web Desk

Comments are closed.