بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے گرین بلوچستان مہم کا منصوبہ

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 26 نومبر: صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کی زد میں ہے، جہاں بارشوں کی کمی، پانی کی قلت اور زرعی زمینوں کی بربادی بڑے چیلنجز بن چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے گرین بلوچستان مہم کے تحت شجرکاری، آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی تعلیم کے فروغ کا منصوبہ بنایا ہے۔

صوبے میں ضلعی سطح پر ماحولیاتی کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ مقامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ حکومت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے وفاقی سطح پر موسمیاتی مالی معاونت میں بلوچستان کو مناسب حصہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Web Desk

Comments are closed.