Browsing Category

پاکستان

عیدالفطر پر محفوظ سفر یقینی بنانے کے احکامات جاری

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ اسلام آباد، 16 مارچ — نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل سلطان احمد چوہدری نے عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان کے مطابق عید…

شبِ قدر پر جامع مسجد سرینگر بندش کی مذمت

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ اسلام آباد، 17 مارچ: کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے شبِ قدر کے موقع پر سرینگر کی مرکزی جامع مسجد کی بندش اور سینئر حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے…

پشاور میں کرکٹ بحالی خوش آئند، مزید گراؤنڈز کی ضرورت

پشاور، 17 مارچ: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پشاور میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اور اس سے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔ پشاور میڈیا باکس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا کہ…

کابل، ننگرہار میں فضائی کارروائیاں، اہداف تباہ

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ اسلام آباد، 17 مارچ: پاکستان کی مسلح افواج نے “آپریشن غضب للحق” کے تحت 16 مارچ کی شب ہدفی فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ ننگرہار میں دہشت گردی کی معاونت کرنے والے اہم ٹھکانوں کو نشانہ…

ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ: عوامی گورنر کامران ٹیسوری کو بحال کیا جائے

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ کراچی، 17 مارچ: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی گورنر کامران ٹیسوری کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر…

بی آئی ایس پی: فیشل ریکگنیشن کے ذریعے مستحق خواتین کی ادائیگی آسان

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ اسلام آباد، 17 مارچ: چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو خواتین اپنے انگوٹھے کے ذریعے تصدیق (BVS) میں مشکلات کا سامنا کر…

قبائلی جرگہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائیدار امن کی کنجی

تحریر: احمد خان اچکزئی پاکستان اور افغانستان کے باہمی معاملات پر نظر ڈالی جائے تو قبائل دونوں ممالک میں ایک ایسا بنیادی عنصر ہیں جنہیں کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ موجودہ صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر بھی یہی لوگ ہیں اور درحقیقت…

بی ایس پی کے تحت خواتین کو باعزت مالی امداد کی فراہمی

گلگت، 16 مارچ ترجمان نگران وزیر اعلیٰ شبیر میر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو باعزت مالی امداد فراہم کرنے کے لیے گلگت بلتستان میں ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ و منصوبہ بندی کرنل ریٹائرڈ…

گلگت بلتستان میں امن و امان پر گورنر و وزیراعلیٰ کی تبادلہ خیال

گلگت، 16 مارچ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے ملاقات کی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ کشیدہ حالات کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی اور قانون کے مطابق…

کھرمنگ میں وزیرِ اعظم فری سولر پینل پروگرام کے تحت قرعہ اندازی

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ کھرمنگ، 16 مارچ وزیرِ اعظم فری سولر پینل پروگرام کے تحت ضلع کھرمنگ میں مستحق افراد کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ معراج عالم نے باضابطہ بٹن دبا کر عمل کا آغاز کیا۔ 1798 درخواست گزاروں میں…